میکسیکو ڈینگی کے خلاف ویکسین کی منظوری دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

جمعرات 10 دسمبر 2015 14:28

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 دسمبر۔2015ء ) میکسیکو ڈینگی بخار کے خلاف ویکسین کی منظوری دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابقمیکسیکو ڈینگی بخار کے خلاف ویکسین کی منظوری دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے ۔ یہ ویکسین ایک فرانسیسی دوا ساز ادارے سنوفی نے تیار کی ہے۔

(جاری ہے)

سنوفی کا کہنا ہے کہ اْس نے ڈینگوڑیا نامی ویکسین 20 برسوں میں تیار کی ہے۔ اس کمپنی نے لاطینی امریکا اور ایشیا کے20 ممالک سے اس دوا کی منظوری دینے کی درخواست کی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق مچھر سے پھیلنے والی اس بیماری سے ہر سال22 ہزار افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں میکسیکو میں تقریباً 40 ہزار افراد اس سے مستفید ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :