فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہو گی

جمعرات 10 دسمبر 2015 15:29

فیصل آباد۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10دسمبر۔2015ء)فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم 14دسمبر بروز پیر سے شروع ہو گی جبکہ16 دسمبر بروز بدھ تک 5 سال تک کی عمر کے ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے اور کسی بھی وجہ سے حفاظتی ویکسین کے قطرے پینے سے محروم رہ جانیوالے بچوں کو کیچ اپ ڈے کے طور پر17 دسمبر بروز جمعرات اور18دسمبر بروز جمعہ کو بھی قطرے پلانے کا عمل جاری رکھا جائیگا ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے بتایاکہ مذکورہ پولیو مہم کے دوران ضلع فیصل آباد میں پانچ سال تک کی عمر کے 12لاکھ 96ہزار 161 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کیلئے محکمہ صحت کی کل 2846 ٹیمیں سرگرم عمل ہونگی جن میں 2317موبائل، 370 فکسڈ پوائنٹس اور 159ٹرانزٹ پوائنٹس ٹیمیں شامل ہیں ۔