اسرائیل نے غزہ کو ایندھن اورادویات کی فراہمی بحال کرنے کی منظوری دیدی

منگل 22 جنوری 2008 12:17

یروشلم (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 22. جنوری2008 ) اسرائیل نے غزہ کو ایندھن اور ادویات کی فراہمی بحال کرنے کی منظوری دیدی ہے اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع ایہود مبارک نے اعلان کیا ہے کہ تیل کی فراہمی غزہ کا واحد بجلی گھر چلانے کیلئے بحال کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ غزہ کے ہسپتالوں میں ختم ہوئی ادویات کی سپلائی بھی جاری کی جا رہی ہے اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر راکٹ حملے بند نہ ہوئے تو تیل کی فراہمی دوبارہ بند کی جا سکتی ہے- جبکہ دوسری طرف اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ ختم نہ کیا تو اسے شہر میں خوراک کی تقسیم روکنی پڑے گی یورپی یونین نے غزہ کے محاصرہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے روس کے وزیر خارجہ نے حماس کے رہنماء خالد مشعل کو فون کر کے ان سے راکٹ حملے روکنے کی اپیل کی ہے-

متعلقہ عنوان :