بھارتی ریاست اترپردیش میں دماغی بخار کے باعث 4بچے ہلاک

جمعرات 10 دسمبر 2015 16:30

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 دسمبر۔2015ء) بھارتی ریاست اترپردیش میں دماغی بخار کے باعث 4بچے ہلاک ہوگئے ، اب تک دماغی بخار میں مبتلا 1709 مریضوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جن میں سے 420 دم توڑ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق مشرقی اتر پردیش کے گورکھپور میں واقع بابا رگھوداس میڈیکل کالج اسپتال میں دماغی بخار میں مبتلا چار بچے دم توڑ گئے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مرنے والے بچوں میں سدھارتھ نگر کے دو بچے اور دیوریا و گورکھپور کے ایک ایک بچے شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ یکم جنوری سے اب تک دماغی بخار میں مبتلا 1709 مریضوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جن میں سے اب تک 420 مریض دم توڑ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :