خناق کی بیماری سے ہونے والی ہلاکتوں اور سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 11 دسمبر 2015 14:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11دسمبر۔2015ء) یہ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں خناق جیسی موذی بیماری سے نمٹنے کے لئے ویکسئین اورادویات موجود ہی نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ خناق کی ویکسئیں موجود نہ ہونے سے اب تک لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں بیس سے زائد معصوم بچے دم توڑ چکے ہیں۔حکومت صحت کے لئے مختص بجٹ غیر قانونی طور پرغیر ضروری منصوبوں کی تکمیل کے لئے صرف کر رہی ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ خناق سے ہونے والی ہلاکتوں کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور سرکاری ہسپتالوں میں خناق کی ادویات فوری فراہم کرنے کے بھی احکامات صادر کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :