وزیر اعلیٰ پنجاب نے خناق کے مرض سے بچوں کی اموات کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 11 دسمبر 2015 15:56

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔11 دسمبر۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب نے خناق کے مرض سے بچوں کی اموات کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔خناق کے مرض سے بچوں کی اموات کا وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے فوری انکوائری کمیٹی کی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کے سربراہ تین رکنی انکوائری کمیٹی کی سربراہی کریں گے جبکہ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی اور کمشنر ساہیوال ٹیم کے رکن ہوں گئے۔تحقیقات کو جلد از جلد مکمل کر کے رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کی جائے گئی ، وکیل اظہر صدیق کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں بھی خناق کا بر وقت علاج نہ ہونے پر درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :