دنیا میں ہرروز26 ہزاربچے قابل علاج بیماریوں سے مر رہے ہیں‘یونیسیف

بدھ 23 جنوری 2008 13:37

نیویارک (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 23. جنوری2008 ) اقوامِ متحدہ کے ادارے یونی سیف نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 97 لاکھ بچے پانچ برس کی عمر کوپہنچنے سے پہلے پہلے ایسی بیماریوں کا شکار بن جاتے ہیں جنھیں بڑی حد تک روکا جا سکتا ہے۔ ان بیماریوں میں دست، ملیریا اور غذائی کمی شامل ہیں۔یونی سیف نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ان میں سے اکثر اموات سادہ طبی طریقوں سے روکی جا سکتی ہیں، مثال کے طورحفاظتی ٹیکے لگانے سے، وٹامن فراہم کرنے سے اور جراثیم کش مچھردانیوں کے استعمال سے۔

(جاری ہے)

اگرچہ یونی سیف کا کہنا ہے کہ 2006ء میں بچوں کی اموات پہلی بار ایک کروڑ سے کم ہوئی ہیں، ادارے کے مطابق اب بھی ترقی پذیر ملکوں میں روزانہ 26 ہزار بچے مر رہے ہیں۔یونی سیف کی ایگزیکیٹو ڈائرکٹر این وین مین نے کہا کہ یہ شرحِ اموات ناقابلِ قبول ہے۔انھوں نے اس موقعے پر بعض افریقی ملکوں کی مثال دی جہاں پر بچوں کی شرحِ اموات میں 1990ء سے اب تک 40 فی صد کمی لائی جا چکی ہے۔ تاہم انھوں نے اور ادارے کے دوسرے حکام نے کہا کہ ترقی پذیر دنیا کے قصبوں اور دیہات میں زچہ و بچہ کی صحت کی تعلیم کو مربوط کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :