سرگودھا، سگریٹ نوشی‘ گٹکا کے باعث لوگ کینسر میں مبتلا ہورہے ہیں،ڈاکٹر خیل رانا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 14 دسمبر 2015 13:10

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔14 دسمبر۔2015ء) سرگودھا اور گردونواح میں سگریٹ نوشی‘ گٹکا کی تیاری و فروخت کے باعث لوگ بڑی تعداد میں منہ کے کینسر میں مبتلا ہورہے ہیں پاکستان میں 45 فیصد مرد اور 22 فیصد خواتین سگریٹ نوشی کرتے ہیں جبکہ گٹکا اور سپاری کے استعمال سے منہ کا کینسر ہورہا ہے اس سے گلے کی شریانیں سکڑ جاتی ہیں جس سے سانس لینا مشکل ہوجاتا ہے اور یہی کینسر کا موجب بنتی ہے ماہر امراض ناک کان گلا ڈاکٹر خیل رانا کا کہنا ہے کہا سپاری اور گٹکا کیساتھ ساتھ سگریٹ کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد منہ کے کینسر میں مبتلا ہورہی ہے خصوصاً نوجوان لڑکیاں اور لڑکے سپاری کا بے جا استعمال کررہے ہیں جس سے بچاؤ کیلئے حکومت کو فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔