سرطان کے مریض بچوں میں جسمانی بدنمائیاں دوسرے بچوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہیں۔ طبی ماہرین

جمعہ 25 جنوری 2008 14:03

ایمسٹرڈم(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 25. جنوری2008 ) ہالینڈ اور برطانیہ کے طبی ماہرین نے کہا ہے کہ سرطان میں مبتلا بچوں کی آنکھوں کی پتلیاں جھکی ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے جسمانی اعضا بھی غیر متناسب ہوتے ہیں ۔ حال ہی میں ہالینڈ اوربرطانیہ کے ماہرین کی شائع ہونے والی مشترکہ تحقیق کے مطابق سرطان کا مرض بچوں کی جسمانی قوت ختم کرنے کے علاوہ ان کے اعضاء اور ہڈیوں کو تباہ کردیتا ہے جبکہ ان بچوں کے جسم میں مختلف امراض کا دفاع کرنے کی صلاحیت بھی ختم ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین نے ان بچوں میں بدنمائی کا جائزہ لینے کیلئے سرطان کے مرض کے تشخیص شدہ 175نے مریض بچوں، بچپن میں سرطان میں مبتلا ہونے کے بعد طویل عرصہ سے زندہ 898 بچوں اور سکولوں کے 1700 صحت مند طلباء کا تفصیلی مطالعاتی جائزہ لیا اور ان بچوں کے طبی معائنے سے معلوم ہوا کہ کینسر کے مریض بچوں میں سے 27 فیصد بچوں کے مختلف جسمانی اعضاء بدنما پائے گئے ان میں ٹانگیں چھوٹی بڑی ہونے، چہرے کملائے ہوئے، ہتھیلی پر شکنیں پاؤں چوڑے ہونے اور جلد کے داغدار سرخی مائل ہونے جیسی بدنمائیاں پائی گئیں تاہم صحت مند بچوں میں معمولی نوعیت کی 16 فیصد بدنمائیاں پائی گئی۔

متعلقہ عنوان :