بنگلہ دیش میں برڈ فلو کی وباء سے انسانی صحت کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں ۔ عالمی ادارہ خوراک صحت

جمعہ 25 جنوری 2008 16:12

ڈھاکہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 25. جنوری2008 ) اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک وزراعت نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں برڈ فلو کی بیماری نے بدترین صورت اختیار کرلی ہے اس سے عوامی صحت کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کی طرف سے گذشتہ روز جاری بیان میں بنگلہ دیشی حکومت سے برڈ فلو کی وباء پر قابو پانے کیلئے گھر گھر نگرانی مہم شروع کرنے پرزوردیا ہے تاحال بنگلہ دیش میں برڈ فلو سے کسی شخص کے متاثر ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

ادھر بنگلہ دیش اور بھارت کی سرحد پر تعینات سیکورٹی کو بھی ہائی الرٹ کردیاگیا ہے ۔ بھارتی ریاست مغربی بنگال سے متاثرہ پولٹری کی نقل وحمل کو روکا جاسکا۔ بنگلہ دیشی حکام کے مطابق 26 اضلاع میں برڈ فلو سے اب تک ساڑھے تین لاکھ سے زائد مرغیاں ہلاک ہوئی ہیں ۔ واضح رہے کہ برڈ فلو کا وائرس بھارت کے کئی علاقوں میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے جس کا سبب بھی بنگلہ دیش کو قراردیاجارہا ہے

متعلقہ عنوان :