سانگلہ ہل، 25ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے

جمعہ 25 جنوری 2008 16:35

سانگلہ ہل(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 25. جنوری2008 ) میں پولیو کے خاتمہ کی خصوصی مہم کے دوران ایک سال سے پانچ سال تک کی عمر کے 25 ہزاربچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے جس کے لیے تحصیل بھر میں 16 فکس سنٹر اور70 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جنہوں نے گھر گھر جا کر بچوں کوقطرے پلائے مقامی دیہی مرکز صحت کے سینئر میڈیکل آفیسر اور پولیو مہم کے انچارج ڈاکٹر نصیر احمد کاہلوں نے صحافیوں کوبتایا کہ تحصیل سانگلہ ہل پولیو فری ہے تاہم پولیو کی روک تھام کے لیے پولیو مہم جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :