میکسیکو میں دنیا کی پہلی ڈینگی ویکسین تیار کرلی گئی

بدھ 16 دسمبر 2015 12:47

میکسیکو سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) دنیا کی طرح پاکستان میں بھی ڈینگی کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اور جان لیوا بھی ہے ۔ تاہم میکسکو نے اس مرض کے خلاف پہلی مرتبہ ویکسین استعمال کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ پاکستان کی طرح دنیا کے دیگر مالک میں بھی ڈینگی کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اور جان لیوا بھی ہے تاہم میکسکو نے اس مرض کے خلاف پہلی مرتبہ ویکسین تیار کرلی ہے جسے اس مرض میں استعمال کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔

افریقہ سے ایشیا تک ، گرم مرطوب علاقوں میں ڈینگی بخار تیز رفتار اموات کی بڑی وجہ قرار دیا جاتا ہے لیکن اب میکسکو میں پہلی مرتبہ ڈینگی ویکسین کے استعمال کی منظوری دیدی گئی ہے اور میکسکودنیا کا وہ پہلا ملک ہے جس نے ڈینگی کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہیکہ ترقی پذیر ممالک میں ہلاکتوں کی بڑی وجہ ڈینگی بخار ہے اور ویکسین اسے روکنے میں 60 فیصد موٴثر ثابت ہوئی ہے۔

اب تک ڈینگی کا کوئی براہِ راست علاج دریافت نہیں ہوسکا ہے اور وائرس سے پھیلنے والے اس مرض کے بعد حفاظتی تدابیر اختیار کی جاتی ہیں۔ ڈینگی کے مریض جوڑوں اور پٹھوں میں شدید درد کے ساتھ ساتھ تیز بخار میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور سنگین مرض میں ہلاکتیں بھی ہوتی ہیں۔ابتدائی طبی آزمائشوں سے انکشاف ہوا ہے کہ ڈینگی پھیلنے کی شرح کو 60 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ پوری دنیا میں ہر سال 5 سے 40 کروڑ افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوتے ہیں جبکہ پاکستان میں ڈینگی کی چاروں اقسام دریافت ہوچکی ہیں جو ایک خاص قسم کے مچھر ایڈیس ایجپٹائی سے پھیلتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :