بریسٹ کینسر سمپوزیم 19دسمبر کو پشاور میں منعقد ہوگا

بدھ 16 دسمبر 2015 13:29

پشاور۔16 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16دسمبر۔2015ء) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس کے شعبہ میڈیکل انکالوجی نے 19دسمبر بروز ہفتہ کو پرل کانٹی نینٹل ہوٹل پشاور میں ایک سمپوزیم کا اہتمام کیاہے جس میں بریسٹ کینسر کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جائیگی ‘ میڈیکل انکالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر عابد جمیل کے مطابق صبح 10تادوپہر دو بجے ہونے والے اس سمپوزیم میں آغاخان ہسپتال کراچی ‘لیاقت نیشنل ہسپتال کراچی‘پمز اسلام آباد اور شوکت خانم ہسپتال لاہور سمیت ملک بھر سے ماہرین کینسر شرکت کریں گے‘ اور بریسٹ کینسر کے مختلف پہلوں پر لیکچر دیں گے‘ بریسٹ کینسر کے مرکزی خیال کے تحت منعقد ہونے والا سمپوزیم ان پروگراموں کی ایک کڑی ہے جو ایچ ایم سی کا شعبہ میڈیکل انکالوجی ہرسہ ماہی اپنے شعبے کے ارکان اور جونیئر ڈاکٹروں کی تربیت کیلئے مختلف موضوعات کے تحت منعقد کرتاہے‘پروفیسر ڈاکٹر عابد جمیل نے بریسٹ کینسر کے حوالے سے عوا م میں شعور اجاگرکرنے کیلئے میڈیا کوسمپوزیم میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

متعلقہ عنوان :