قادری قلندری روحانی شفاء خانہ کے زیرِ اہتمام فری طبی کیمپ کا انعقاد

بدھ 16 دسمبر 2015 14:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء)قادری قلندری سیّد بابا بندو شاہ ولی روحانی شفاء خانہ کے زیرِ اہتمام اتفاق شادی ہال چندرائے روڈ چونگی امر سدھو لاہور میں ایک روزہ فری طبی کیمپ لگایا گیا جس میں روحانی معالج حکیم بابا نصیر احمد قادری قلندری اور حکیم محمد افضل میو نے مریضوں کا فری چیک اپ کیا ور مفت دوائی دی ۔

(جاری ہے)

فری طبی کیمپ میں جوڑوں کا درد، بلڈ پریشر، ہیپاٹائٹس سی، دمہ، کھانسی، بانجھ پن، گیس ٹربل ،السر اور اعصابی امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد زیادہ تھی ۔ اتفاق شادی ہال کے مالک عابدجٹ نے کیا آئندہ بھی فری طبی کیمپس کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا اورغریب لاچاردکھی انسانیت کی خدمت کرنے کیلئے مفت ادویات فراہم کریں گے۔