بھارت میں محلول میں رنگے جانے والے کپڑوں کے ذریعے مختلف بیماریوں کا علاج مقبول ہوگیا

ہفتہ 26 جنوری 2008 13:45

نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 26. جنوری2008 ) بھارت میں نباتاتی ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والی جڑی بوٹیوں سے نکالے گئے محلول میں رنگے جانے والے کپڑوں کے ذریعے مختلف بیماریوں کا علاج کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں اس کیڑے کی مقبولیت اور مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اس پراجیکٹ کے ٹیکنیشن راجان کے نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ نباتاتی ادویات اپرویدا میں استعمال کی جانے والی 28 جڑی بوٹیوں کے انتخاب کے بعد ان کا محلول تیار کیا جاتا ہے جس کے بعد کاٹن کے کپڑے کو اس میں ڈبویا جاتا ہے بعد میں اس کپڑے سے رات کو پہن کر سونے کیلئے سوٹ تیار کئے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مختلف قسم کی بیماری کے علاج کیلئے استعمال کی جانے والی جڑی بوٹیوں کے محلول پر یہ کپڑے تیار کئے جا رہے ہیں تاکہ انہیں ان بیماریوں کے علاج کیلئے استعمال کیا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ اس کیڑے کے استعمال اوربہتر نتائج سے دن بدن اس کپڑے کی مانگ میں اصافہ ہوتا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :