دانتوں کی روزانہ صفائی دل کے امراض سے بچانے میں معاون ہے۔ طبی ماہرین

ہفتہ 26 جنوری 2008 14:14

فلوریڈا(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 26. جنوری2008 ) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ روزانہ دانتوں کی اچھی طرح صفائی اور غرارے دل کے امراض سے محفوظ رکھنے میں معاون ہیں جبکہ دانتوں اور موزوں کے جراثیم بیکٹیریاز کے دل کے امراض کا باعث بننے کے شواہد ملے ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں شائع شدہ تحقیقی رپورٹ کے مطابق امریکی ماہرین امراض قلب نے دل کے بعض مریضوں کی میڈیکل ہسٹری کا مطالعاتی جائزہ لینے کے بعد کہا ہے کہ دانتوں کے کئی امراض، دانتوں میں کیڑا لگنے اور مسوڑھوں میں انفیکشن وغیرہ جیسے دیرینہ امراض میں مبتلا افراد میں دل کے امراض کی شرح زیادہ پائی گئی ہے۔

ماہرین نے کے مطابق جن مریضوں کے مسوڑھوں اور دانتوں میں زیادہ دیر تک بیکٹیریاز موجود ہوتے ہیں ان کی دل کی شریانوں میں مواد جمع ہونے کے مرض آرتھیرو جنیس کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ اس مرض سے بچاؤ کیلئے دانتوں کی باقاعدگی سے روزانہ صفائی مفید ہوتی ہے۔