راولپنڈی کے علاقے گنج منڈی میں آتش بازی کے سامان کے گودام میں‌ دھماکہ، تیرہ افراد جاں بحق ۔۔۔۔ گودام سے ملحقہ تین منزلہ عمارت بھی زمین بوس ہوگئی

اتوار 27 جنوری 2008 13:02

راولپنڈہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین27 جنوری2008 ) راولپنڈی کے علاقے گنج منڈی میں آتش بازی کے سامان کے گودام میں دھماکے سے تیرہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ دھماکے سے گودام سے ملحقہ تین منزلہ عمارت بھی زمین بوس ہوگئی ۔

(جاری ہے)

سولہ افراد عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں‌جنہیں نکالنے کے لئے امدادی کارروائی جاری ہے۔ مقامی حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ ملبہ ہٹانے کیلئے کرین اور بلڈوزر وغیرہ بنوالئے گئے ہیں۔