ٹی بی کے خاتمے کیلئے عالمی کانفرنس میں پاکستان دنیا کا بہترین ملک قرار ، پاکستان میں گزشتہ 5 سالوں میں ٹی بی کے مرض سے ہونے والی اموات میں 25فیصد کمی آئی ہے

اتوار 20 دسمبر 2015 19:59

ٹی بی کے خاتمے کیلئے عالمی کانفرنس میں پاکستان دنیا کا بہترین ملک قرار ..

کیپ ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20دسمبر۔2015ء) ٹی بی کے خاتمے کے لئے عالمی کانفرنس میں پاکستان کو دنیا کا بہترین ملک قرار دے دیا گیا۔ پاکستان میں گزشتہ 5 سالوں میں ٹی بی کے مرض سے ہونے والی اموات میں 25فیصد کمی آئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں ٹی بی کی عالمی کانفرنس منعقد کی گئی ۔

(جاری ہے)

یہ ٹی بی کے خاتمے کی46 ویں عالمی کانفرنس تھی جس میں ڈونرز نے ٹی بی مرض کے خاتمے کے لئے پاکستان کو بہترین ملک قرار دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو رول ماڈل بھی قرار دے دیا ۔ ٹی بی کے خاتمے کے لئے ہونے والی عالمی کانفرنس میں نیشنل ٹی بی ( این ٹی بی ) کی رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق پاکستان میں گزشتہ پانچ سال کے دوران ٹی بی کے مرض سے ہونے والی اموات میں 25 فیصد کمی آئی ہے اور 2020 تک ٹی بی سے اموات کی شرح زیرو پر آجائے گی ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں 15لاکھ مریضوں کا علاج کیا گیا ۔ 30 نئے اسپتال اور 22 جدید لیبارٹریز قائم کی گئیں۔ کانفرنس میں عالمی ڈونرز نے ٹی بی کے لئے امداد میں اضافے کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :