جگر کی بیماریوں کے خلاف جہاد کرنے کی ضرورت ہے،ڈپٹی کمشنر خیرپور
پیر 21 دسمبر 2015 16:40
خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء) ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی نے کہا ہے کہ جگر کی بیماریوں کے خلاف جہاد کرنے کی ضرورت ہے محکمہ صحت، ڈاکٹرز، سول سوسائٹی، سماجی تنظیمیں، صحافی ، وکلاء،تاجر، اسکول اور کالجز کے اساتذہ ،سرکاری اور غیر سرکاری سرکردہ افراد ، معززین شہرہیپاٹائٹس بی ، سی اور ڈی کے خلاف ہیپا ٹائٹس سے بچاؤ اور کنٹرول پروگرام کے تحت عوام میں شعور بیدار کریں ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلع انتظامیہ، وزیر اعلیٰ سندھ کے ہیپا ٹائٹس سے بچاؤ اور کنٹرول پروگرام خیرپورکے زیر اہتمام چھتری چوک سے پریس کلب خیرپور تک آگہی واک کی قیادت کرنے کے بعد پریس کلب پر واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی سی خیرپور نے کہا کہ علاج سے بہتر احتیاط ہے جگر کی بیماریوں کے خلاف ہم سب کو مل کر پر اثر کردار ادا کرنا ہوگا ہیپاٹائٹس کے مرض میں اضافہ انتہائی تشویشناک بات ہے لیور ٹرانپلانٹیشن مہنگا عمل ہے جس سے بچاؤ کے لیے قوم کو قومی کاز میں آگے آنا ہوگا جلد اس سلسلے میں ضلع بھر کے تمام یوسیز میں اسکریننگ اور ویکسین کرائی جائے گی اور ایک جامعہ حکمت عملے تحت اس مرض کے خاتمے کے لیے بھرپور ایکشن کیا جائے گا انہوں نے اسٹیک ہولڈرز ، سماجی رہنماؤں اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلے میں بھرپور کردار ادا کریں اور گھر گھر تک اس موضی مرض سے بچاؤ کے لیے پیغام پہنچائیں ڈاکٹر غلام قادر پھل نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہیپاٹائٹس بی کے 3221 ، سی کے 10897 اور ڈی کے 980 مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرکے صحت یاب کیا گیا ہے جبکہ ہیپاٹائٹس بی کے 867 ، سی کے 821 کے مریض زیر علاج ہیں جبکہ 2008 سے 2015 تک 17690 مریض رجسٹرڈ کیے گئے اور ضلع خیرپور میں 80 سینٹروں پر ہیپا ٹائٹس کے حوالے سے طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.