لاہور‘سرکاری ہسپتالوں میں سہولتوں کا فقدان ، ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

منگل 22 دسمبر 2015 14:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء )سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرزکی کمی اور صحت کی سہولیات فراہم نہ کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق کی جانب سے دائر رٹ میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی اور سہولیات کا فقدان پیدا ہونے سے متعدد بچے جاں بحق ہو چکے ہیں لیکن پنجاب حکومت یا پھر محکمہ صحت کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔آئین کے تحت شہریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔درخواست میں پنجاب حکومت اور سیکرٹری صحت کو فریق بنایا گیا ہے۔