لاہور ہائیکورٹ کا ہسپتالوں میں وینٹیلیٹر کی عدم موجودگی پر اظہار برہمی

ڈی جی ہیلتھ پنجاب کو تحریری جواب سمیت عدالت میں طلب کر لیا

بدھ 23 دسمبر 2015 17:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے خناق سے ہونے والی ہلاکتوں اور ہسپتالوں میں وینٹیلیٹر کی عدم موجودگی کے خلاف سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈی جی ہیلتھ پنجاب کو تحریری جواب سمیت عدالت میں طلب کر لیا،،،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کے لئے اربوں روپے کا بجٹ ہونے کے باوجود ہسپتالوں میں وینٹیلیٹر کیوں نصب نہیں کئے گئے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ چلڈرن ہسپتال میں ستائیس سے زاید بچے ادویات اور وینٹیلیٹر نہ ہونے سے جاں بحق ہو گئے جو کہ محکمہ صحت کے افسران کی واضح غفلت ہے۔انہوں نے کہا کہ غفلت کے مرتب افسران کے خلاف قتل کے مقدمات درج کرنے کا حکم دیا جائے جبکہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ضرور کے مطابق وینٹیلیٹرز کی تنصیب کا بھی حکم دیا جائے۔

جس پر عدالت نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ درجنوں بچے جاں بحق ہوئے مگر کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی ،،،صحت کے لئے اربوں روپے کا بجٹ ہونے کے باوجود ہسپتالوں میں وینٹیلیٹر کی تنصیب کیوں نہیں کی گئی۔عدالت نے ڈی جی ہیلتھ پنجاب کو تحریری جواب سمیت عدالت میں طلب کر لیا۔