پیما کے زیر اہتمام فری شوگر میڈیکل کیمپ کا حجرہ خالدوقاص چمکنی ڈسٹرکٹ کونسلر چمکنی میں انعقاد

بدھ 23 دسمبر 2015 18:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23دسمبر۔2015ء) پیما کے زیر اہتمام فری شوگر میڈیکل کیمپ حجرہ خالدوقاص چمکنی ڈسٹرکٹ کونسلر چمکنی میں منعقد ہوا۔ جس کا افتتاح ڈاکٹر محمد شریف پیما ، ڈسٹرکٹ ممبر و الخدمت فاؤنڈیشن صوبہ خیبرپختونخوا کے نائب صدر خالدوقاص چمکنی نے کی۔ فری کیمپ میں مختلف بیماریوں کا فری علاج کیا گیا اور ساتھ فری ادویات بھی دی گئی ۔

فری میڈیکل کیمپ میں آیاز مجدہد ڈائیریکٹر ایمز پاکستان ، فارمیو فارما میڈیکل کمیٹی ذکی بخاری ، فرخ منیر بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

فری کمیپ میں چمکنی کے بڑی تعداد میں عوام علاج ہوا اوردیگر سہولیت فراہم کی گئی اور چیک آپ کے ساتھ بڑی تعداد میں دوائی بھی دی گئی ۔ فری میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز بھی موجودتھے جس میں ڈاکٹر محمد آیاز خان ، ڈاکٹر سعید انور خان ، ڈاکٹر شریف خان ، ڈاکٹر نگینہ ، ڈاکٹر مریم اور دیگر ڈاکٹرز بھی عوام کی چیک آپ میں مصروف تھے۔

انہوں نے کہاکہ اس مہنگائی کے زمانے میں غریب عوام کو ہسپتالوں ، کرایوں ، ادویات اور دیگر سہولیت سے محروم ہے اس لیے پیما کے زیر اہتمام فری کیمپ کا افتتاح کیا گیا جس میں بڑی تعداد خواتین ، مرد اور نوجوانوں کا اعلاج کیا گیا اور مفت ادویات بھی فراہم کی گئی ۔