قوائدوضوابط اور کو ا لٹی کنٹرول کے معیار کے تعین کا ایک ڈرافٹ تیار کیا ہے‘چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن

بدھ 23 دسمبر 2015 18:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23دسمبر۔2015ء) پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن صوبہ پنجاب میں لوگوں کو مجموعی صحت کی معیاری خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دندان سازی میں کم سے کم معیار پر عمل درآمد کروانے کے لیے کوشاں ہے۔اس سلسلے میں کمیشن نے سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر ڈینٹل سرجنز کے لیے بھی صحت کی خدمات کی فراہمی کے معیار کا تعین کیا ہے۔

ڈینٹل کلینکس، سرجری اورپولی کلینکس کی خدمات کی لیے قوائدوضوابط اور کو ا لٹی کنٹرول کے معیار کے تعین کا ایک ڈرافٹ تیار کیا ہے۔جسے متعلقہ ماہرین اور خدمات مہیا کرنے والوں کی مشاورت سے حتمی شکل دی جا رہی ہے۔تاکہ دندان سازی کے شعبے میں محفوظ اور مستند سہولیات بہم پہنچائی جا سکیں۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد اجمل، چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے لاہور میں ایک روزہ مشاورتی ورکشاپ کے انعقاد کے موقع پر کیا،اس ورکشاپ میں پنجاب بھر سے دیہی، تحصیل اور ڈسٹرکٹ سطح کے مراکزِ صحت کے 45 ڈینٹل سرجنز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس ورکشاپ کا مقصد تحصیل اور ضلع کی سطح پر دانتوں کے امراض کے شعبے میں کام کرنے والے ڈاکٹرز ، ٹیکنیشنزاور ڈینٹل سرجنز کو ان معیارات کی تیاری پر اعتماد میں لینے اور عمل درآمد کے لئے ان کی رائے سے اس میں مذیدبہتریاں پیدا کرنا تھا۔ ماہرین شرکاء کی آراء شامل کرنے کے بعد اس دستاویز کو حکومت ِپنجاب کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ورکشاپ سے ڈاکٹر اسرار احمد، اسٹینٹ پروفیسر کالج آف ڈینٹیسٹری لاہور اور ڈاکٹر مشتاق احمد، ڈائیریکٹر کلینیکل گورنینس نے بھی خطاب کیا۔

سفارشات کومختلف اسٹیک ہولڈرز کی موجودگی میں گروپس میں تفصیلی بات چیت کے بعد حتمی ڈرافٹ کی شکل دی گئی۔تاکہ صحت کی سہولتوں میں کوالٹی کنٹرول کورواج دیا جاسکے۔اور مریضوں کی صحت کے تحفظ اور انتظامی امور کو اُن کے حق کے طور پر لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :