پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر ل سائنسز کے زیر اہتمام ڈینگی مینجمنٹ کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 23 دسمبر 2015 18:49

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔23 دسمبر۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ ایگریکلچرل سائنسز کے زیر اہتمام ڈینگی مینجمنٹ کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی،ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائیزیشن پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز، ہیڈ آف ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ سیل ڈینگی ریسرچ پنجاب پروفیسر ڈاکٹر وسیم اکرم، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر اسلام ظفر، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر ل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر، سنٹر فار ایکسی لینس اینڈ مالیکیولر بائیولوجی سے ڈاکٹر ادریس خان، یو اے ایف سے ڈاکٹر شاہد مجید، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے ڈاکٹر سومیہ اقتدار، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ منظور اور ڈاکٹر شہباز احمد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مقررین نے ڈینگی مینجمنٹ اور ڈینگی مچھر سے بچاؤ کی تدابیر بارے بتایا۔ ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز میں مستقبل میں بھی ڈینگی بارے آگاہی پروگرام مرتب کئے جائیں گے۔ شرکاء نے بہترین تقریب کے انعقاد پر ڈاکٹر سلیم کی کاوشوں کو سراہا۔ بعد ازاں ڈینگی سے بچاؤ بارے آگاہی واک بھی نکالی گئی۔