وزیراعلیٰ پنجاب کو خناق سے بعض بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی ابتدائی انکوائری رپورٹ پیش
بچوں کی زندگیوں کے معاملے میں دوائی منگوانے میں تاخیر اور لاپروائی مجرمانہ غفلت ہے ‘شہبازشریف
بدھ 23 دسمبر 2015 19:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 دسمبر۔2015ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت آج اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں خناق کے باعث بعض بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی ابتدائی انکوائری رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کو انکوائری جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری رپورٹ میں غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ خناق کے باعث بعض بچوں کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ اور صدمہ ہوا ہے اور ایسی غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا۔ وزیراعلیٰ نے بروقت خناق کی دوائی کی خریداری نہ کرنے پر متعلقہ اداروں کے حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ خناق کی دوائی کی خریداری میں تاخیرناقابل برداشت ہے۔(جاری ہے)
سٹاک ختم ہونے سے قبل خناق کی دوائی منگوانے کا انتظام کیوں نہیں کیا گیا؟ بچوں کی زندگیوں کے معاملے میں دوائی منگوانے میں تاخیر اور لاپروائی مجرمانہ غفلت ہے اور ایسی سنگین غلطی کا کسی طرح بھی جواز قابل قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں نے اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا نہیں کیں اور انکوائری رپورٹ میں جو بھی ذمہ دار ہوا ، سزا سے نہیں بچ پائے گا۔مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، ڈی جی ہیلتھ پنجاب، چلڈرن ہسپتال ، الائیڈ ہسپتال کے حکام اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.