بالائی علاقوں میں سردی برقرار،موسمی بیماریوں میں اضافہ

بدھ 30 دسمبر 2015 11:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 دسمبر۔2015ء )ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ، بیشتر علاقوں میں موسم خشک ہونے کی وجہ سے موسمی بیماریوں میں اضافہ ہو نے لگا،سوات،شانگلہ،اپر اور لوئر دیر سمیت مالاکنڈ ڈویژن میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں نے لوگوں کو خوف وہراس میں مبتلا کردیا،گلگت بلتستان میں بھی گزشتہ دنوں برف باری کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

سوات،شانگلہ،اپر اور لوئر دیر سمیت مالاکنڈ ڈویژن میں موسم صاف ہے تاہم وقفے وقفے سے آنے والے زلزلے کے جھٹکوں نے لوگوں کو خوف وہراس میں مبتلا کردیا۔گلگت بلتستان میں بھی گزشتہ دنوں برف باری کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ۔ بالائی علاقوں میں جلانے کی لکڑی کی طلب میں اضافہ کے ساتھ ہی تاجروں نے لکڑی مہنگے داموں بیچنا شروع کردی ، خشک سردی کے باعث لوگوں میں نزلہ،زکام کی بیماریاں بھی عام ہوگئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اورسندھ سمیت بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔