روس میں پولیو اور زکام کے لیے ملکی ساختہ ویکسین کا استعمال شروع

بدھ 30 دسمبر 2015 13:36

ماسکو ۔ 30دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30دسمبر۔2015ء) روس میں پولیو اور زکام کے لیے ملکی ساختہ ویکسین کا استعمال شروع کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماسکو میں میڈیا سے گفتگوکر تے ہوئے روس میں اشیائے صرف کی نگرانی کے ادارے کی سربراہ آنا پوپووا نے بتایا کہ ہم نے روس میں پہلی مرتبہ ساڑھے چار کروڑ افراد کو حفاظتی ادویات استعمال کرائی ہیں جس کے بعد ہم نے محسوس کیا کہ یہ ادویہ موثّر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پہلی بار تین طرح کی ایسی ادویات مقامی طور پر تیار کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے ادارے کا ایک اہم فریضہ متعدی بیماریوں کے خطرے سے نمٹنا ہے جن میں پولیو اور فلو زیادہ خطرناک ہیں۔

متعلقہ عنوان :