بچھووٴں کی اقسام2ہزار سے زائد،800کا زہرمختلف پروٹینز کا مکسچر ہونے کا انکشاف

ڈسنے کا فوری احساس اگرچہ کچھ ہلکا ہو سکتا ہے تاہم یہ ڈنگ جسم میں مختلف ریکشن کا سبب بن سکتا ہے،تحقیق

بدھ 30 دسمبر 2015 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30دسمبر۔2015ء)عالمی شہرت یافتہ سائنسی فکر کا تحقیقی بلاگ می اینڈ سائنس کی طرف سے اپنی تازہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں بچھووٴں کی اقسام2ہزار سے زائد ہیں جبکہ800 کے قریب ایسے بچھوبھی ہیں جن کا زہرمختلف پروٹینز کا مکسچر ہوتا ہے۔تحقیقی بلاگ کے مطابق ڈسنے کا فوری احساس اگرچہ کچھ ہلکا ہو سکتا ہے تاہم یہ ڈنگ جسم میں مختلف ریکشن کا سبب بن سکتا ہے۔

بچھو کے ڈسنے کا فوری احساس اگرچہ کچھ ہلکا ہو سکتا ہے لیکن بعدازاں یہ ڈنگ جسم میں مختلف اقسام ریکشن کا سبب بن سکتا ہے۔ پروٹین مکسچر والے ڈنگ کے حامل بچھووٴں کے کاٹنے سے عمومی طورپر کسی خاص جگہ پر سوزش، جلن یا الرجی وغیرہ ہونے پر لوگ سمجھ نہیں پاتے کہ انہیں کس نے کاٹا ہے، اور کاٹا بھی ہے یا یہ کوئی جلدی مسئلہ ہے۔

(جاری ہے)

عمومی طورپر بچھو کے کاٹنے پر جلد پر خارش اور بے چینی ہوتی ہے لیکن اصل وجوہات کا علم نہ ہونے کی و جہ سے متاثرین بروقت طبی امداد حاصل کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔

زہریلے بچھو کے ڈسنے سے زبان سیاہ، نگلنے میں مشکل، نظر کا دھندلانا، سرکا چکرانا، بھوک کا احساس اور سانس لینے میں مشکل جیسی علامات واضح ہو سکتی ہیں۔ بچھو کے کاٹنے سے زہرانسانی جسم میں منتقل ہوتی ہے اور دیر کی صورت میں موت کی وجہ بھی بن سکتی ہیں۔ بچھو کے ڈنگ سے ظاہر ہونے والی علامات کی وجوہات بچھو کے ڈنگ سے ظاہر ہونے والی علامات کی وجہ نہایت سادہ ہے کہ ڈنگ میں زہر ہوتا ہے، جو پھر علامات کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔ بچھو کے ڈسنے پر متعلقہ شخص کو متاثرہ جگہ پر درد، جھنجھاہٹ اور جلن کا احساس ہوتا ہے۔