لاہورہائیکورٹ میں خناق کے مرض میں مبتلا مریضوں اور مرض سے ہونے والی ہلاکتوں کی تفصیلات پیشکر دی گئیں ،،عدالت نے درخواست گزار اور فریقین کے وکلاءکو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 30 دسمبر 2015 15:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30دسمبر۔2015ء)کہ چلڈرن ہسپتال میں ستائیس سے زاید بچے ادویات اور وینٹی لیٹر نہ ہونے سے دم توڑ گئے۔ ادویات کی عدم فراہم اور وینٹی لینٹر نہ ہونا محکمہ صحت کے افسران کی واضح غفلت ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف قتل کے مقدمات درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

(جاری ہے)

ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے عدالتی حکم پر خناق کے مرض میں مبتلا مریضوں اور مرض سے ہونے والی ہلکاتوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ خناق کے مرض میں مبتلا مریض تشویش ناک حالت میں ہسپتالوں میں لائے گئے،،ہسپتالوں میں خناق کی ادویات مفت فراہم کی گئیں جبکہ مرنے والے مریض ادویات کی کمی کی بناءپر نہیں بلکہ اپنی طبی موت جاں بحق ہوئے۔
۔جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت پندرہ جنوری تک ملتوی کرتے ہوئےفریقین کے وکلاءکو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔