وزیر اعظم نواز شریف نے قومی صحت پروگرام کا افتتاح کر دیا

جمعرات 31 دسمبر 2015 12:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 دسمبر۔2015ء ) وزیر اعظم نواز شریف نے قومی صحت پروگرام کا افتتاح کر دیا ،قومی صحت پروگرام کے تحت سات خطرناک بیماریوں کا مفت علاج کیا جائیگا ، پروگرام کے تحت ملک کے کمزور طبقے کو علاج کی مفت سہولتیں میسر ہونگی ، پروگرام کے تحت گردے ، ہیپاٹائٹس ، جگر کی بیماریوں ، کینسر ،دل کے امراض ، شوگر اور جھلسنے و حادثات میں زخمی ہونے والے مریضوں کا علاج کیا جائیگا ، ابتدائی طورپر 12لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ جاری کیے جائینگے ، ایک کارڈ پر پورے خاندان کا علاج ممکن ہو گا ،کارڈ سے ہر خاندان کو سالانہ 3لاکھ روپے تک علاج معالجہ کی سہولت حاصل ہو گی ، جبکہ تین لاکھ سے زیادہ کے اخراجات پر پاکستان بیت المال بھی خاندان کو تعاون کرے گا۔

جمعرات کو و زیر اعظم قومی صحت پروگرام کا آغاز ہو گیا ، وزیر اعظم نواز شریف نے قومی صحت پروگرام کا افتتاح کیا ، اس موقع پر وفاقی وزراء اسحاق ڈار ، خرم دستگیر ، وزرائے مملکت سائرہ افضل تارڑ ، طارق فضل چوہدری ، انوشہ رحمان ، بلیغ الرحمان اوروزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز بھی موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے وزیر اعظم کو صحت پروگرام پر بریفنگ دی ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ کارڈ ہولڈر خاندان سرکاری و نجی ہسپتال سے علاج کرا سکیں گے ، کارڈ سے ہر خاندان کو سالانہ 3لاکھ روپے تک علاج معالجہ کی سہولت حاصل ہو گی ، علاج معالجے کی سہولیات سے متعلق معلومات کے لیے ہیلپ لائن پر مفت کال کی جا سکتی ہے ،

متعلقہ عنوان :