محنت کش کے ہاتھ قلم،پاکستانی نژادامریکی علاج کرائیں گے

جمعرات 31 دسمبر 2015 12:54

محنت کش کے ہاتھ قلم،پاکستانی نژادامریکی علاج کرائیں گے

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 دسمبر۔2015ء )شمالی امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم نے ہاتھ کاٹے جانے سے معذورہونے والے نوجوان کا علاج کرانے کا اعلان کیاہے۔

(جاری ہے)

نارتھ امریکہ ایسوسی ایشن آف پاکستانی ڈاکٹرز کی صدر ڈاکٹر صائمہ ظفر نے معذور نوجوان ابوبکر کا علاج کرانے کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ کے ڈاکٹر بابر امین سے رابطہ کرلیا۔ ڈاکٹر صائمہ ظفر نے معذور نوجوان کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ڈاکٹر بابر امین کے مطابق محنت کش کو مصنوعی ہاتھ لگوانے کے لیے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیسن منتقل کیا جائے گا، اگرپاکستان میں علاج ممکن نہ ہوا تو اسے امریکا لے جایا جائیگا۔