بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں چار منزلہ عمارت گرنے سے آٹھ افراد ہلاک ، بارہ زخمی ہوگئے

اتوار 3 فروری 2008 12:40

احمد آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین03 فروری2008 ) بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں چار منزلہ عمارت گرنے سے آٹھ افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی انتظامیہ نے احمدآباد میں امریکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ قریب میں دوسری عمارت کی تعمیر کے لئے بنیاد کی کھدائی کی جارہی تھی جس کی وجہ سے اس عمارت کی بنیادیں کمزور ہوگئیں اور عمارت ایک طرف جھکنے لگی تھی۔ حکام کے مطابق عمارت میں قائم ہوٹل اوربینک کی انتظامیہ کو تین روز پہلے عمارت خالی کرنے کا کہا گیا تھا لیکن انہوں نے خالی نہیں کی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :