برڈ فلو کی تصدیق کے بعد عالمی ادارہ صحت اور این آئی ایچ کی ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں

پیر 4 فروری 2008 16:04

کراچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین04 فروری2008 ) کراچی کے مختلف فارمز میں برڈ فلو کی تصدیق کے بعد عالمی ادارہ صحت اور این آئی ایچ کی ٹیمیں کراچی پہنچ گئی ہیں۔ ان ٹیموں کے ساتھ جدید مشینری سے آراستہ ماہرین بھی موجود ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق مذکورہ ٹیموں کے افراد متاثرہ پولٹری فارمز کا معائنہ کریں گے۔

(جاری ہے)

اور آئسولیشن وارڈز میں ان افراد سے بھی ملاقات کریں گے جو مرغیاں تلف کرنے کی کارروائی میں شامل رہے۔

گزشتہ شب پاکستان رینجرز کے پولٹری فارمز میں چار ہزار مرغیاں تلف کردی گئی تھیں۔ اس کارروائی میں محکمہ صحت سندھ اور سٹی حکومت کے نمائندے شریک نہیں تھے۔ جن کا موقف ہے کہ اس کارروائی کو خفیہ رکھاگیا تھا۔ رینجرز کے فارم میں مرغیاں تلف کرنے والے نو افراد کو دوبارہ آئسولیشن وارڈ میں رکھاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :