پیار و محبت سے نسیان یا بھولنے والی بیماری کے مرض کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکتا ہے ،ماہرین

پیر 4 جنوری 2016 14:37

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء)ماہرین نے کہا ہے کہ بڑھاپا خود ایک بڑی بیماری ہے اور اس عمر میں ہر بیماری زیادہ قوت اور شدت کیساتھ حملہ آور ہوتی ہے لیکن بڑھاپے میں یاداشت کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے جو زندگی کو اور بھی اجیرن بنا دیتا ہے لیکن اب ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایسے افراد کے رشتے داروں اور دوستوں کے ان کے ساتھ وقت گزارنا چاہیے جس سے وہ خود کو تنہا محسوس نہ کریں تو اس بیماری کی شدت کو روکا جاسکتا ہے،ماہرین کہتے ہیں کہ ایسے افراد سے میل جول زیادہ رکھیں جو نسیان یا بھولنے والی بیماری کے مرض میں مبتلا ہوں کیونکہ پیار اور سماجی تعلقات اور پیار و محبت سے بھولنے والی بیماری کے مرض کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکتا ہے ،پیار و محبت سے بھولنے والی بیماری کے مرض کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکتا ہے ۔