ہرنائی ،عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کررہے ہیں،پیرامیڈیکس کنٹریکٹ ملازمین

پیر 4 جنوری 2016 14:55

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء)پی پی ایچ آئی بلوچستان میں گزشتہ دس سالوں سے صوبہ بھر کے دور دراز دشوار گزار علاقوں میں عارضی بنیادوں پر تعنیات پیرامیڈیکس کنٹریکٹ ملازمین عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کررہے ہیں پی پی ایچ آئی جوکہ محکمہ صحت بلوچستان کے بنیادی مراکز صحت کو فعال بنانے کیلئے سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں کام شروع کردیا گیا ہے اور صوبہ بھر میں بنیادی مراکز صحت میں حکومت بلوچستان اور محکمہ صحت کی جانب سے منظورہ کردہ خالی اسامیوں پر رولز روگولیشن کے مطابق اخبارات میں اشتہار ات شائع کرنے کے بعد محکمہ صحت کے خالی اسامیوں پر پی پی ایچ آئی نے عرضی بنیادوں پر سلیکشن کمیٹی کے زریعے پیرامیڈیکس کو تعنیات کیا گیا ہے جوکہ گزشتہ دس سالوں سے صوبہ بھر میں بنیادی مراکز صحت میں عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرکے فرائض سرانجام دے رہے ہیں پی پی ایچ آئی پیرامیڈیکس کے کنٹریکٹ ملازمین نے کہاکہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے چارج سنبھالنے کے بعد آغاز حقوق کے پانچ ہزار ملازمین جوکہ عرضی بنیادوں پر تعنیات کئے گئے حلف اٹھانے کے بعد انہیں مستقل کرنے کا اعلان کرکے بقاعدہ طور پر مستقلی کی نوٹیفکشن بھی جاری کردیا گیا جوکہ ایک حسن اقدام تھا حالانکہ پانچ ہزار اساتذہ کو مستقل کرنے حکومت بلوچستان کو اضافی بجٹ کی ضرورت تھا لیکن پھر بھی حکومت نے انہیں مستقل کردیا گیا جوکہ سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی جانب سے صوبہ کے ہزاروں اساتذہ کی مستقلی ایک اعزاز ہے انہوں نے کہاکہ ہم نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھاؤلان نواب ثناء اللہ زہر ی سے مطالبہ کرتے ہے کہ وہ بھی پی پی ایچ آئی پیرامیڈیکس کے کنٹریکٹ ملازمین جوکہ چند سو ہے مستقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ملازمین کا کہنا ہے کہ پی پی ایچ آئی پیرامیڈیکس کے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقل کرنے سے حکومت بلوچستان پر ایک پیسے کا بھی اضافی بوجھ نہیں آئے گا کیونکہ پی پی ایچ آئی پیرامیڈیکس کے کنٹریکٹ ملازمین جوکہ محکمہ صحت کی بنیادی مرکز صحت میں خالی اسامیوں پر تعنیات اور تنخواہیں بھی انہیں خالی اسامیوں سے ہی مذکورہ ملازمین کو ادا کیا جارہا ہے ملازمین نواب ثناء اللہ زہری سے اپیل کی ہے کہ وہ پی پی ایچ آئی پیرامیڈیکس کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کرکے ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کیں کیونکہ ملازمین گزشتہ دس سالوں سے عرضی بنیادوں پر کام کررہے ہیں اکثر ملازمین جوکہ اوریج ہوچکے ہیں۔