برڈ فلو وائرس کی تصدیق کے بعدسبزیوں کی فروخت میں اضافہ جس کے باعث مختلف سبزیوں کی قیمت میں 10روپے سے 50روپے تک کا نمایاں اضافہ

منگل 5 فروری 2008 14:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری۔2008ء)مقامی ہول سیل مارکیٹ میں مختلف سبزیوں کی قیمت میں 10روپے سے 50روپے تک کا نمایاں اضافہ ہوگیا ہے ، مارکیٹ ذرائع کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں برڈ فلو وائرس کی تصدیق کے بعدسبزیوں کی فروخت میں زبردست اضافہ اور سرد موسم میں سبزیوں کی تیاری میں مشکلات کا سامنا جبکہ اندرون ملک سے مقامی مارکیٹ میں سبزیوں کی فراہمی میں کمی آئی ہے ،جس کی وجہ سے سبزیوں کی قیمت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ اس وقت مارکیٹ میں ٹماٹر 15روپے سے بڑھ کر30روپے فی کلوگرام ، بھنڈی 15سے50روپے ، شملہ مرچ25سے80روپے ، لوکی 5سے 30روپے اور توری کی قیمت 10روپے سے بڑھ کر 40روپے، ہری مرچ15روپے سے بڑھ کر 40روپے جبکہ ادرک کی قیمت45روپے سے بڑھ کر 55روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے