سوات میں برڈ فلو اور وائرس کا انکشاف،تین ہزارمرغیاں مردہ پائی گئیں

بدھ 6 فروری 2008 13:01

سوات(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین06 فروری2008) سوات میں برڈ فلو اور وائرس کا انکشاف،تین ہزارمرغیاں مردہ پائی گئیں جبکہ ایک ہزار انتظامیہ نے اپنے قبضے میں لیکر ان سے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کرلیے برڈ فلو وائرس کے انکشاف کے بعد سوات میں مرغیوں کی خریداری میں ریکارڈ کمی آگئی تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے علاقہ حیدرآباد سے ضلع سوات میں درآمد کی جانے والی چارہزار مرغیوں میں سے تین ہزارمرغیاں مردہ حالت میں پائے جانے کے بعد سوات میں برڈ فلو وائرس کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے اور انتظامیہ نے بروقت اقدامات اٹھاتے ہوئے ایک ہزارمرغیوں کو قبضہ میں لیکر اس کے لیے باقاعدہ دوڈاکٹروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی گئی ڈاکٹروں نے زندہ مرغیوں سے لیباری ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کرلیے ہیں نمونے ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد بھجوادیے گئے ہیں جبکہ مرغیوں کو تلف کردیا گیا ہے ان مرغیوں میں220کو امانتاًزندہ رکھا گیاادھر ڈی سی اوسوات ارشد مجید نے سوات میں بیمار اور لاغر مرغیوں کی درآمد کرنے پر فوری پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں جبکہ محکمہ لائیو سٹاک اور محکمہ صحت کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :