ترکی کے شمال مغربی علاقوں میں برڈ فلو وائرس کی تصدیق ہو گئی

بدھ 6 فروری 2008 16:33

انقرہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06 فروری2008 ) ترکی نے ملک کے شمال مغربی علاقوں میں برڈ فلو وائرس کی تصدیق کر دی ہے ترکی کی وزارت زراعت سے جاری بیان کے مطابق ترکی کے شمال مغربی علاقوں میں برڈ فلو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے بیان کے مطابق استنبول کے 125 کلو میٹر دور مشرقی گاؤں میں مرغیوں کے ہلاک ہونے کے بعد مرغیوں سے لیے گئے سمبل میں برڈ فلو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقے میں اب تک 1783 مرغیوں کو تلف کیا جا چکا ہے جبکہ اس کے علاوہ ملک کے دوسرے علاقوں سے بھی مرغیوں کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے تاہم ابھی تک کسی دوسرے علاقوں میں برڈ فلو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی-

متعلقہ عنوان :