وڈیروں کے ضلع تھر پارکر میں موت کا رقص جاری: غذائی قلت اور مختلف امراض میں مبتلا مزید 2 بچے سول ہسپتال میں دم توڑ گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 6 جنوری 2016 14:42

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 06 جنوری۔2015ء) تھر پارکر میں غذائی قلت اور مختلف امراض میں مبتلا مزید 2 بچے سول ہسپتال میں دم توڑ گئے،24 گھنٹوں کے دوران 4بچے انتقال کرگئے جس سے رواں ماہ مرنے والے بچوں کی تعداد 12تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق غذائی قلت اور مختلف امراض میں مبتلا 2 بچے سول ہسپتال مٹھی میں زندگی کی بازی ہار گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 جبکہ رواں ماہ انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 12 ہوگئی۔صوبائی سیکریٹری ڈاکٹر سعید احمد نے سول ہسپتال کے دورے کے دوران میڈیا کو بتایاکہ ضلع کے تمام سرکاری ہسپتا لوں کا بجٹ دوگنا کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :