پولی کلینک میں سی سکین اور ایم آر آئی کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا قومی اسمبلی میں اعتراف

بدھ 6 جنوری 2016 15:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے وقفہ سوالات کے دوران اعتراف کیا کہ پولی کلینک میں سی سکین اور ایم آر آئی کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں اسلام آباد میں کینسر ہسپتال بنانے کے لئے رواں مالی سال کے پبلک سیکرٹر ڈویلپمنٹ پروجیکٹ مین فنڈز مختص کئے گئے ہیں فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک سے متصل 20 کنال کی اراضی سی ڈی اے سے لے کر پولی کلینک کو دے دی ہے بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ پولی کلینک میں سی اسکین اور ایم آر آئی کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں اسلام آباد کے باقی ہسپتالوں میں سی اسکین اور ایم آئی آر کی مشینیں لگی ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

پولی کلنک میں بھی یہ مشینیں جلد لگا دی جائیں گی انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں کینسر ہسپتال قائم کرنے کے لئے رواں مالی سال کے پی ڈی ایس بی میں فنڈز مختص کئے گئے ہیں زمین بھی حاصل کر لی گئی ہے اس پر جلد کام شروع ہو جائے گا رکن قومی اسمبلی عائشہ سید نے وزیر مملکت کیڈ سے استفسار کیا کہ پولی کلینک میں 12 میں سے 10 وینٹی لیٹر خراب ہیں وینٹی لیٹرز کو ٹھیک کرنے کے لئے کیا اقدامات کئے جار ہے ہیں اس پر وزیر مملکت کیڈ نے کہا کہ کیڈ کے ماتحت 24 ادارے میں تمام اداروبں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک مشین نصب کی جائیں دوسرا یہ کہ وینٹی لیٹرز کا ایشو میرے علم میں نہیں وینٹی لیٹرز کو ٹھیک کرنے کے لئے آج ہی ہدایات جاری کی جائیں گی رکن قومی اسمبلی ساجدہ بیگم کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا کہ حکومت نے نیشنل فارسینٹ پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا ہے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ایک جامع پالیسی بنا رہے ہیں اس کے علاوہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں جائیں گے اور جنگلات کی کٹائی کو روکنے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے رکن قومی اسمبلی نسیمہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمان نے کہا کہ وزیر اعظم یوتھ سکل پروگرام کے تحت بلوچستان میں منصوبے شروع کئے گئے ہیں اس کے علاوہ چار ہزار طالب علموں کو فنی تربیت فراہم کرنے کے متعدد منصوبے شروع کئے گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں اعلی تعلیم کے چوبیس ترقیاتی منصوبوں کے تحت 25 ہزار 407 وظائف دیئے جائیں گے ۔

75 کروڑ روپے کا فری فیس کا منصوبہ بھی شروع کیا جائے گا وزیر اعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ کے 95 کروڑ کی لاگت کا فیز ون تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :