سیالکوٹ میں غیر رجسٹرڈ ہسپتالوں کے خلاف کریک ڈاوٴن جاری

جمعرات 7 جنوری 2016 12:37

سیالکوٹ۔7 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جنوری۔2016ء)سیالکوٹ میں غیر رجسٹرڈ ہسپتالوں و میڈیکل سٹوروں کے خلاف کریک ڈاوٴن جاری ہے اور 2ہسپتال اور میڈیکل سٹوروں کو مکمل سیل جبکہ ایک ہسپتال کی صرف لیبارٹری،میڈیکل اسٹور اور ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ کو سیل کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر میثم عباس، ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نواز خاں اور ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر نائلہ ارشدنے ہیلتھ کیئرایکٹ کے تحت کارروائی کے دوران غیر رجسٹرڈ مقصودہ ویلفیئر ہسپتال گوہد پور ،نور ہسپتال گوہد پور اور نور میڈیکل اسٹور گوہد پور کوسیل کردیا ۔

موضع حسن وال میں واقع مشتاق میڈیکل کمپلیکس کی لیبارٹری، ہومیو پیتھک اسٹوراور ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ کو بھی ہیلتھ کیئرایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت سیل کردیا گیا۔