سندھ میں غذائی قلت سے اموات کا سلسلہ جاری‘ سول ہسپتال مٹھی میں ایک اور بچہ دم توڑ گیا‘7روز میں جاں بحق بچوں کی تعداد 17ہوگئی‘علاقے میں سوگ کی کیفیت‘چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واقعے کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے معاملے پر صوبائی وزراء نثار کھوڑو‘ جام مہتاب ڈھرکی‘ مولا بخش چانڈیو اور مراد علی شاہ کو طلب کرلیا

جمعرات 7 جنوری 2016 12:43

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) صحرائے تھر میں غذائی قلت سے اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا‘ سول ہسپتال مٹھی میں ایک اور بچہ دم توڑ گیا‘ سات روز میں جاں بحق بچوں کی تعداد 17ہوگئی جبکہ پورا علاقہ سوگ میں ڈوبا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت کے نتیجے میں نومولود بچہ دم توڑ گیا سات یوم میں جاں بحق بچوں کی تعداد سترہ ہوگئی۔ دوسری طرف چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے معاملے پر صوبائی وزراء نثار کھوڑو‘ جام مہتاب ڈھرکی‘ مولا بخش چانڈیو اور مراد علی شاہ کو طلب کرلیا۔