برطانوی وزیراعظم کا سافٹ ڈرنک پر شوگر ٹیکس لگانے کا عندیہ

سافٹ ڈرنک کمپنیاں موٹاپے کے بحران سے نمٹنے میں ناکام رہیں تو شوگر ٹیکس عائد کردیا جائے گا۔ ڈیوڈ کیمرون

جمعہ 8 جنوری 2016 11:24

برطانوی وزیراعظم کا سافٹ ڈرنک پر شوگر ٹیکس لگانے کا عندیہ

بلندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ملک میں موٹاپے کے مسائل سے نمٹنے کے لیے شوگر ٹیکس لگانے کا عندیہ دے دیا۔

(جاری ہے)

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیوڈ کمیرون کا کہنا تھا کہ وہ کولڈ ڈرنک اور دیگر مصنوعات پر شوگر ٹیکس کا سہارا نہیں لینا چاہتے مگر موٹاپے کے باعث برطانیہ میں ذیابیطس، دل کے امراض اور ممکنہ طور پر کینسر کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے اور نیشنل ہیلتھ سروس کے اخراجات بھی بڑھ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے موٹاپے کی روک تھام کے لیے ایک جامع پروگرام وضع کیا جائے گا، سافٹ ڈرنک کمپنیاں اور چینی کی مصنوعات بنانے والے دیگر ادارے اگر موٹاپے کے بحران سے نمٹنے میں ناکام رہے تو شوگر ٹیکس عائد کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :