پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت اور سندھ حکومت کے دعوؤں کے باوجود تھرپارکرمیں بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 8 جنوری 2016 11:56

پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت اور سندھ حکومت کے دعوؤں کے باوجود تھرپارکرمیں ..

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 08 جنوری۔2015ء) تھرپارکر میں غذائی قلت سے پیدا ہونے والی بیماری سے بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے اعلانات کے باوجودعملی اقدامات دیکھنے میں نہیں آرہے غذائی قلت کا شکار ایک اوربچہ زندگی کی بازی ہار گیا ہے جس سے گزشتہ8 روز میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد17ہوگئی۔

تھرپارکر میں غذائی قلت سے پیدا ہونے والی بیماریوں نے ایک بار پھر موت نے پنجے گاڑ لیے ہیں اور ماوٴں کی گودیں ویران ہونا شروع ہوگئیں۔

(جاری ہے)

سول ہسپتال مٹھی کا بجٹ ختم ہوگیا ، عملہ غائب اور دوائیں نایاب ہوگئیں۔ سہولتوں کے فقدان نے صورتحال کو مزید مخدوش کردیا ، مختلف بیماریوں کا شکار لاغر بچے ایک کے بعد ایک موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔ تھرپارکر میں جمعہ کے روز بھی ایک بچہ زندگی ہارگیا۔

15 ماہ کا بھیم رام اسلام کوٹ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔ گذشتہ خشک سالی میں سندھ حکومت کی جانب سے مستقل حل کے لیے تھرپارکر ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کا مسودہ تاحال منظور نہیں ہو سکا۔ اس سے پہلے کہ کوئی اور سانحہ جنم لے گڈ گورننس کا دعویٰ کرنے والی سندھ حکومت حرکت میں آئے اور راست اقدام کرے۔

متعلقہ عنوان :