حاملہ خواتین الٹرا ساؤنڈ سے گریز کریں‘ طبی ماہرین

بدھ 20 ستمبر 2006 13:31

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) طبی ماہرین نے حاملہ خواتین کو خبر دار کیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر الٹرا ساؤنڈز اور ایکسریز سے گریز کریں کیونکہ اس سے ان کے بطن میں موجود بچے کی صحت پر خطرناک اثر پڑسکتا ہے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چارلس سٹیوارٹ یونیورسٹی کے شعبہ طب کے ماہرین نے ایک نئی تحقیق کے بعد اس بات کی وضاحت کی ہے کہ حاملہ خواتین اور ان کے بطن میں موجود بچوں کے لئے الٹرا ساؤنڈز اور ایکسریز خطرناک ہوسکتے ہیں جس کا براہ راست اثر ان کے نومولود بچوں پر پڑ سکتا ہے واضح رہے کہ قبل ازیں طبی ماہرین الٹرا ساؤنڈ کو حاملہ خواتین کے لئے غیر ضرر رساں قرار دے رہے تھے۔