ڈی سی او قصور محمد شاہد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

جمعہ 8 جنوری 2016 16:58

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 جنوری۔2016ء) ڈی سی او قصور محمد شاہد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں گزشتہ روز بچوں کو قطرے پلا کر تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ہے ۔ اس موقع پرای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد خالد ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد مظفر اقبال ، ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالناصر گوہر ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر رضوان صادق ، چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر حبیب اللہ بلوچ ، ڈپٹی نرسنگ سپریٹنڈنٹ مسرت مجید اور دیگر محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او محمد شاہد نے بتایا کہ ضلع قصور میں تین روزہ پولیو مہم 11جنوری سے شروع ہو رہی ہے جو 13جنوری 2016ء تک جاری رہے گی ۔ مہم کے دوران ضلع میں ٹارگٹ کے مطابق پانچ سال سے کم عمر 5لاکھ42ہزار 736بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ۔

(جاری ہے)

پولیو مہم کی کامیابی کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ضلع میں 113یونین کونسل انچارجز ، 240ایریا انچارجز ، 1125موبائل ٹیمیں ، 122فکسڈ ٹیمیں ، 50ٹرانزٹ ٹیمیں اور مجموعی طور پر کل1297ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو مہم کی کامیابی کیلئے کردار ادا کرینگی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل قصور میں 2لاکھ 5ہزار 286،تحصیل کوٹ رادھا کشن میں 57ہزار 239، تحصیل چونیاں میں 1لاکھ 37ہزار 311اور تحصیل پتوکی میں 1لاکھ 42ہزار 900بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ۔انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنا اپنا کام بخوبی سرانجام دیں تا کہ ضلع میں کوئی بھی بچہ پولیو قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔

متعلقہ عنوان :