تھرپارکرمیں غذائی قلت سے بچوں کی ہلاکتوں کے بعد صحرائے تھر میں مویشیوں میں بھی

بیماری پھیل گئی، مختلف دیہات میں درجنوں مویشی بیماریوں میں مبتلا ہو کرہلاک ہو گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 9 جنوری 2016 11:15

تھر پارکر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 09 جنوری۔2015ء) ایک طرف سندھ کے ضلع تھرپارکرمیں غذائی قلت سے بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب صحرائے تھر میں مویشیوں میں بھی بیماری پھیل گئی، مختلف دیہات میں درجنوں مویشی بیماریوں میں مبتلا ہو کرہلاک ہو گئے۔ سیکڑوں مویشی جان لیوا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تھر کے صحرا میں خشک سالی سے مور اور بچوں کے بعد اب جان لیوا بیماریاں مویشیوں میں بھی پھوٹ پڑی ہیں۔

محکمہ حیوانات کے ذرائع کے مطابق تھر پارکر کے دیہاتوں میں مویشیوں میں بیماری پھوٹ گئی ہے جن سے بھیڑ اور بکریاں ہلاک ہو رہی ہے۔رابطہ کرنے پر محکمہ حیوانات تھر پارکر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر گھنشام داس نے مویشیوں میں بیماری اور ہلاکتوں کی تصدیق کی اور بتایا کہ مویشیوں میں نمونیا اور ماتا کے امراض پائے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :