لاسا بخار سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، نائجیریا

ہفتہ 9 جنوری 2016 11:46

ابوجا۔ 09 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جنوری۔2016ء) نائجیریا کی وزارت صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ لاسا بخار سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ حکومت اس بخار کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال نومبر سے اب تک اس بخار کے سبب 35افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 76 افراد میں اس کی نشاندہی ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ اس ہیمرج بخار کا 1969ء میں نائجیریا کے علاقے لاسا میں پتا چلا تھا جس کی وجہ سے اس کا نام بھی لاسا فیور رکھا گیا ۔اس بخار کی علامات بھی ایبولا وائرس کی طرح کی ہوتی ہیں۔