Live Updates

تھر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے ، سندھ حکومت کو بچوں کی اموات سے کوئی غرض نہیں،سندھ حکومت کی یہ غفلت ناقابل معافی جرم ہے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تھر میں غذائی قلت سے شیر خوار بچوں کی اموات پر سندھ حکومت پرشدید تنقید

ہفتہ 9 جنوری 2016 13:01

تھر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے ، سندھ حکومت کو بچوں کی اموات ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تھر میں غذائی قلت سے شیر خوار بچوں کی اموات پر سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ تھر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے لیکن سندھ حکومت کو بچوں کی اموات سے کوئی غرض نہیں،سندھ حکومت کی یہ غفلت ناقابل معافی جرم ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو تحریک انصاف کے چیئرمین خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت تھر کے بچوں کو آلودہ پانی پینے پر مجبور کررہی ہے،تھر میں بنیادی مراکز صحت غیر فعال ہیں،سندھ حکومت کی یہ غفلت ناقابل معافی جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھر میں غذائی قلت سے شیر خوار بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے لیکن سندھ حکومت کو اس سے کوئی غرض نہیں ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات