کینیا میں صومالی مہاجرین کے کیمپ میں ہیضے کی وباپھوٹ پڑی،10 افراد ہلاک

ہفتہ 9 جنوری 2016 13:17

نیروبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء ) افریقی ملک کینیا میں صومالی مہاجرین کے ایک کیمپ میں ہیضے کی وبا پھوٹنے سے 10افراد ہلاک ہو گئے ، اقوام متحدہ نے وبا پھیلنے سے دیگر ایک ہزار افراد کے علیل ہونے کی تصدیق بھی کی ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق کینیا میں صومالی مہاجرین کے ایک کیمپ میں ہیضے کی وبا پھوٹنے سے 10افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارے کی ریفیوجی ایجنسی کے نمائندے عثمان یوسف احمدکا کہنا ہے کہ کینیا کے شمال مشرقی علاقے دادعب کے مہاجر کمپلیکس میں تقریباً ساڑھے تین لاکھ صومالی مہاجرین پناہ لیے ہوئے ہیں۔ ہیضے کی وبا گزشتہ برس نومبر میں پھیلنا شروع ہوئی تھی اور ابھی تک اِس پر موٴثر طور پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ کیمپ کے اندر کلورین کا اسپرے کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :